ابنا: صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ ملت ايران نے اپني صلاحيتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ترقي کي منزليں طے کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے- انہوں نے کہا کہ ملت ايران کے دشمن ہماري ترقي کا راستہ نہيں روک پائيں گے-ڈاکٹر احمدي نژاد نے کہا ہے ملت ايران نے دشمن کے دباؤ کو مثبت فورس ميں تبديل کرديا ہے اور دشمن کو اپني بداخلاقي پر پشيمان ہونا پڑے گا-صدر نے واضح کيا کہ ايراني عوام گزشتہ تينتس برس سے دشمن کي سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہيں اور دشمن ايران کا گھيراؤ کرنے ميں بري طرح ناکام ہوگئے ہيں-واضح رہے کہ صدر احمدي نژاد نے علسويہ ميں ايتھلين گيس پائپ لائن کا افتتاح کيا ہے جس کے ذريعے سالانہ ڈھائي ملين ٹن ايتھيلن گيس، کاويان گيس فيلڈ سے مغربي ايران منتقل کي جاسکے گي- صدر نے اس موقع پر کاويان پيٹروکيم کمپلکس کے دو پيداواري يونٹوں کا بھي افتتاح کيا-
.....
/169